ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : معصوم بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ -  عدالت نے سنائی ملزم کو 10 سال کی سزا

پتور : معصوم بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ -  عدالت نے سنائی ملزم کو 10 سال کی سزا

Tue, 09 Nov 2021 19:50:48    S.O. News Service

پتور،9؍ نومبر (ایس او نیوز) پوکسو کے تحت گرفتارمعصوم بچی  کے ساتھ جنسی ہراسانی کے ملزم کو 5 ویں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔

یہ معاملہ 6 سال پرانا ہے جس میں جلسور گاوں کے ستیش کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ستیش پر الزام تھا کہ دسمبر 2015 میں اس نے آنگن میں کھیل رہی 6 سالہ معصوم بچی کو آئس کریم  اور ٹافی کھلانے کا جھانسہ دے کر  گھر کے اندر بلا لیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی ۔ بچی کی ماں نے جب اس معاملہ کی شکایت سولیا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تو اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ستیش کو پوکسو کے تحت گرفتار کیا تھا  اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔

عدالت میں معاملہ کی سماعت کے جرم ثابت ہونے پر جج روڈولف پیریرا نے ملزم کو دس سال قید با مشقت کے علاوہ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت کے فیصلہ کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال جیل میں گزارنا ہوگا ۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھاریٹی کی طرف سے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کے لئے کہا ہے ۔


Share: